ٹیکس سسٹم کا قبلہ درست کر دیا ہے، خرم دستگیر خان

Published on June 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

3
اسلام آباد ۔ ۔۔۔ وفاقی وزتر جارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں سہل، مستحکم اور دور رس نتائج کا حامل ٹیکس سسٹم متعارف کرائیں گے، ٹیکس سسٹم کا قبلہ درست کر دیا ہے، اس میں موجود ہر طرح کی بے قاعدگی دور کریں گے، حکومت کے پہلے سال ٹیکس اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے، آئندہ سالوں میں اس عمل میں تیزی لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام بجٹ 2014ء میں ٹیکس ریفارم پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں متعدد سیاسی رہنماؤں اور معاشی ماہرین نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کا ٹیکس انتظامیہ پر اعتماد بحال کر رہے ہیں جس سے ٹیکس کی ادائیگیوں میں اضافہ ہوگا۔ سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے ٹیکس کا نظام ترغیبی اور تادیبی اصولوں پر استوار کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج غیر رسمی معیشت اور رجسٹرڈ سیکٹر کے درمیان فرق ختم کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی ترقی کی بنیاد توانائی کی فراوانی ہے جس کیلئے متعدد منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کوئلے، پن بجلی اور نیوکلیئر توانائی کے منصوبے شامل ہیں، ان منصوبوں سے پیداوار کا آغاز ہوتے ہی ملک میں توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ٹیکس سسٹم کا سرمایہ کاری سے براہ راست تعلق ہے، نئی سرمایہ کاری کے بغیر نیا روزگار ممکن نہیں، اچھے ٹیکس سسٹم کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت اور نظام پر اعتماد بڑھتا ہے جو سمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد ملک میں بڑی تعداد میں معیاری روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے جس کیلئے صنعت، تجارت، سروسز اور مینو فیکچرنگ کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری دوست اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy