اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز)ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل مہر محمد یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او اے ڈویژن محمد شاہد بھٹہ اور ان کی ٹیم نے شب و روز کی انتھک محنت کے بعد اطہر شاہ عرف اطہری شاہ ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان رات کے وقت اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ ملزمان نے تھانہ اے ڈو یژن کے علاوہ تھانہ بی ڈویژن اور تھانہ صدر اوکاڑہ میں متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزمان کو تھانہ اے ڈویژن میں درج متعدد مقدمات میں برائے شناخت پریڈ حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا ۔ شہریوں نے اطہر عرف اطہری شا ہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور تھانہ اے ڈویژن پولیس کی اس شاندا ر کارکردگی کو سر اہتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ اور آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔