وزیراعظم محمد نواز شریف کا لاہور کے سانحہ میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہار

Published on June 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

1
ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے عدالتی ٹربیونل قائم کردیا، ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہوگی
کسی کو امن و سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم
اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور کے سانحہ میں جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے ہائی کورٹ کا عدالتی ٹریبونل قائم کردیا گیا ہے، ٹریبونل کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا فوری تعین ہوگا اور ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہوگی، موجودہ صورتحال میں کسی کو ملک کے اندرونی امن اور سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے سانحہ میں جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ مرحومین کو اپنے جوارِرحمت میں جگہ دے ۔ وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا فوری تعین ہوگا اور اُن کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک ریاست کی حیثیت سے پاکستان اس وقت ایک نہیں ،دو جنگیں لڑرہا ہے ۔ ایک طرف ہماری افواج دہشتگردی کے عفریت سے نبردآزما ہیں اور دوسری طرف ہم ایک تباہ حال معیشت کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہم کسی کو ملک کی اندرونی امن و سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور نہ ہی دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog