کھلاڑی ورلڈ کپ سے پہلے اپنی کار کر دگی میں بہتری لائیں ، وقار یونس

Published on December 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

666

لاہور(یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ہمیں بیٹنگ کے دوران شارٹ گیندوں اور فیلڈنگ پر سخت محنت کی ضرورت ہے،ورلڈ کپ سے پہلے شارٹ گیندوں کو کھیلنے کی خامی کو دور کرنا ہوگا،فیلڈنگ ایسا شعبہ ہے جس میں بہتری کے بغیر ورلڈ کپ میں آگے جانا مشکل ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی امیدوں کا قائم رکھنا ہوگاہم پوری کوشش کررہے ہیں اور مجھے اپنی ٹیم سے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے نیوز ی لینڈ کیخلاف سیریز میں ہم نے سو فیصد نہ سہی اپنے مقاصد حاصل کر لئے ہیں ہم مستقل کپتان مصباح کی خدمات سے محروم تھے،سعید اجمل اور حفیظ کی بولنگ نہ ہونے سے بھی مشکلات بڑہی ہیں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes