چاند بی بی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حویلی لکھا میں 15 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

Published on April 24, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)چاند بی بی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دیوان شاہزیب کی زیر سرپرستی حویلی لکھا میں 15 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب کا انعقاد ممبر قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف بطور مہمان اعزاز ا اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر میکن نے اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کی چاند بی بی ویلفئیر فاؤنڈیشن کی جانب سے نو بیاہتا جوڑوں کے جہیز اور کھانے سمیت شادی کے تمام لوازمات کا بہترین انتظام کیا گیا چاند بی بی ویلفئیر فاؤنڈیشن کی زیر سایہ ایک سال میں مجموعی طور پر 100شادیاں مکمل ہو گئیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، پیٹرن ان چیف چاند بی بی ویلفیئر فاؤنڈیشن دیوان شاہزیب سمیت تقریب کے مہمانوں نے شادی شدہ جوڑوں کو مبارکباد دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ چاند بی بی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 100 اجتماعی شادیاں کروانے پر تقریب کا انعقاد قابل ستائش عمل ہے فلاحی اداروں کو نیکی اور بھلائی کے کاموں میں اسی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy