نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم کے سلسلے میں صوبوں کے تعاون کو سراہتے ہیں، ۔ مریم نواز شریف

Published on June 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

MN
اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم کے سلسلے میں صوبوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت ملک بھر میں معیاری ہیلتھ انشورنس کیلئے پر عزم ہے جبکہ سکیم کے میکنیزم کیلئے میڈیکل،سرجیکل سپیشلسٹ ،ہیلتھ پالیسی ماہرین اور صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل سب کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز ریگولیشنز و کوارڈینیشن سائرہ افضل تارڑ کی صدارت میں اجلاس ایوان وزیراعظم میں منعقد ہوا جس میں مریم نواز شریف نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ حال ہی میں اعلان کردہ نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم کی پنجاب ،خیبرپختونخوا ،بلوچستان،فاٹا اور گلگت بلتستان کی طرف سے اصولی منظوری دیدی گئی ہے۔اجلاس کے دوران وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کو مکمل اختیار دیا گیا کہ وہ اس سکیم کی منظوری کیلئے سندھ کی سیاسی قیادت سے رابطہ کرے ۔اجلاس کے دوران اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ سندھ کی جانب سے وفاقی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ اس سکیم کی جلد منظوری دیدی جائے گی۔ اجلاس کے دوران وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ کی سربراہی میں اعلیٰ اختیارات کی حامل نیشنل سٹیرنگ کمیٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا اس کمیٹی میں صوبائی ہیلتھ سیکرٹری،ہیلتھ انشورنس پالیسی ماہرین،ہیلتھ اکانومسٹ کے علاوہ نادرا اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔یہ کمیٹی ہیلتھ انشورنس سکیم پر چاروں صوبوں گلگت بلتستان،فاٹا اور آزاد کشمیر کی طرف سے سفارشات اور تجاویز پر غور کرے گی۔اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ملک کے طول وعرض میں بسنے والے غریب سے غریب افراد کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اجلاس کے دوران وفاقی اور صوبائی سطح پر موثر رابطے کیلئے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹس کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ انشورنس کمپنیوں کیلئے ٹرمز آف ریفرنس بنانے کیلئے قومی سٹیرنگ کمیٹی کی تکنیکی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ تمام فریقین کی نگرانی میں انتخاب کا شفاف طریقہ کا اختیار کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题