ڈاکٹر یاسمین راشد آج 27 فروری کو گجرات کا تنظیمی دورہ کریں گی

Published on February 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 763)      No Comments
05
لاہور۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد اور نائب صدر پنجاب ثوبیہ کمال آج 27 فروری کو ضلع گجرات اور ضلع گوجرانوالہ کا9،مارچ کو خواتین کے عالمی دن کی تقریب کی تیاری کے حوالے سے ایک روزہ تنظیمی دورہ کریں گی، وہ اپنے دورے کے موقع پر گجرات اور گوجرانوالہ میں ضلعی صدور اور خواتین عہدیداران کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گی، ان تنظیمی دوروں کا مقصد لاہور میں نومارچ کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ مرکزی تقریب میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔بعدازاں شیخوپورہ پارٹی آفس میں خواتین عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور نائب صدرپنجاب ثوبیہ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کی شمولیت کے بغیرملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا، پاکستان میں52 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے لیکن ملک میں ان کو مردوں کے برابر مواقع میسر نہیں ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ سمیت تما م ا قتدار میں رہنے والی جماعتوں نے خواتین کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا، تحریک انصاف نے خواتین کو ہر سطح پر نمائندگی دی ہے اور خواتین کے مسائل کے حل کے لئے پوری طرح کوشاں ہے،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین عمران خان خواتین کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اگر ہم گھروں میں بیٹھے رہے تو تبدیلی ہم اپنے بچوں کے لئے لانا چاہتے ہیں وہ کیسے ممکن ہوگی، تحریک انصاف نے خواتین کو پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے اب ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنی آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے بڑھ چڑ ھ کر کردار اد اکریں، ماں کی گود سے بہتر کوئی تربیت گاہ نہیں عمران خان نے اپنی ماں کے نام شوکت خانم ہسپتال بناکر خواتین کا کھویا ہو ا مقام دلایا، بدقسمتی سے خواتین کا ملک کی بہتری میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے جو کہ حکومتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، اس موقع پر ا یم پی ایزڈاکٹر نوشین حامد معراج، شنیلاروتھ، ضلعی صدر کنورعمران سعید ، حمیرا کاظمی سمیت عہدیداران موجودتھیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题