فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ عوامی توقعات پر پوری اترے گی، وطن واپسی پر پروڈیوسر سردار نوید اے خان کی خصوصی بات چیت

Published on December 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

\"P9060091-2\"
کراچی(یواین پی) ہماری اور فنکاروں کی انتھک کوششوں نے ثابت کردیا کہ لگن اور جستجو اور اچھی کہانی کے ساتھ عمدہ ڈائریکشن میں معاشرے کوایک اچھے موضوع اورانٹرٹینمینٹ کے ساتھ فلم دیجاسکتی ہے، ہمیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے کہ سائکو فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ عوامی توقعات پر پوری اترے گی، وطن واپسی پرایئرپورٹ پر فلم کے پروڈیوسر سردار نوید اے خان نے خصوصی بات چیت میں کہی وہ گزشتہ دنوں بیرون ملک فلم کی پروموشن کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے، انہوں نے خصوصی طور پر پاکستانی پریس اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماضی میں جس طرح سے ہماری فلم کو اپنے اخبارت اور رسائل میں مناسب جگہ دی اور عوام تک ہماری فلم کی کہانی کو پہنچایا اس کے لیے وہ ہوٹل ٹیم کی جانب سے دلی طور پپر مشکور ہیں، اپنے دورے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہاں پر’’ہوٹل‘‘ کے ٹیزر کو دیکھ کر لوگوں کے تاثرات سننے کو ملے تو انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی اور اپنی ٹیم پر فخر محسوس ہوا یہی نہیں بلکہ وہاں پر موجود پاکستانی بے چینی سے ہوٹل فلم کاانتظار کر رہے ہیں،فلمسٹار میرا کے مناظر کو دیکھ کر لوگوں نے یہ کہا کہ میر اکی زندگی کی یہ بہترین فلم ثابت ہوگی، ہمیں اب سمجھ لینا چاہیے کہ اب وہ وقت دور نہیں رہا اور ہماری فلم انڈسٹری نے قدم جمانا شروع کردیئے ہیں اور کامیابی کے اس سفر میں نئی راہ پر گامزن ہے ، گو کہ نئے پروڈیوسر اورڈائریکٹرز نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے میں انٹریسٹ نہیں لیتے ہیں مگر ہماری ٹیم نے نئے آرٹسٹوں کو لیا اور ان سے ان کی اداکاری کے حوالے سے وہ کام لیا جو وہ کر سکتے تھے اور یوں ہمارا تجربہ الحمدوللہ کامیاب رہا اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس سلسلے میں فلم کے اسکرپٹ رائٹرو ڈائریکٹر خالد حسن خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت نے جس طرح سے اس فلم کو مکمل کرنے کے سلسلے میں رات دن کام کیا وہ یقیناًقابل تعریف ہے،’’ہوٹل‘‘ فلم کے ٹیزر کو پسندیدگی کی کی نگاہ سے دیکھنے پر میں یہ ہی کہہ سکوں گا کہ یہ فلم انڈسٹری کے لیے اچھا بدلاؤ ہے اورنئے فنکاروں کو لینے کے عمل سے اب کافی پروڈیوسرز اورڈائریکٹرز نئے آرٹسٹ لینے پر غور کر رہے یہی نہیں بلکہ کچھ روز قبل انہوں نے مختلف اخبارات کے ذریعہ اعلان بھی کر دیا ہے،ہماری پبلک ہوشیار اور اب وہ سمجھداربھی ہوگئی ہے، وہ نئے اسکرپٹ، نئے ڈائریکٹرز اور نئے فنکارں کے ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خواہشمند ہے، مزید بات چیت میں بتایا کہ ہم اپنی اسی ٹیم کے ہمراہ جلد ایک اور نئی فلم کاپلان کرچکے ہیں جس کی کہانی پانی کے جہاز پر ہے اورکوشش یہ کی جارہی ہے کہ بھارت، سری لنکا اورترکی کے فنکار فلم میں کام کریں،انشااللہ ہم اپنی اسی ٹیم میں مزید نئے فنکاروں کو موقع فراہم کر کے پاکستان فلم انڈسٹری کو ان چہروں سے تعارف کرائیں گے،نئے فنکاروں کے لیے آڈیشن جاری ہیں اور انشااللہ جنوری 2014 ؁ء میں فنکاروں کو فائنل کرنے کے بعد شوٹنگ پر روانہ ہو جائیں گے، انشا اللہ ہمیں امیدہے کہ مسک فلمز پاکستان کا نام فلمی دنیا کی پائیدان سے سائکوفیچر فلم’’ ہوٹل‘‘کے ذریعے دنیا بھر میں روشن کرے گی.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes