لاہور میں رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر مسلسل انتظامیہ سے رابطے میں ہوں، سردار ایاز صادق

Published on June 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments
6
اسلام آباد ۔۔۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ لاہور میں رکن قومی اسمبلی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر مسلسل انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ جمعرات کو نکتہ اعتراض پر عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ پرسوں لاہور میں واقعہ پیش آیا انسانی جانیں ضائع گئیں۔ ہم نے اظہار یکجہتی کیلئے منہاج القرآن وفد بھیجا اس میں طاہرہ آصف اور ہمارے دوسرے ارکان شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ طاہرہ آصف کا تعاقب کیا گیا ان کو گولیاں لگیں وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں پہنچ گئیں۔ ڈاکٹر سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ اب تک انہیں 65 بوتلیں خون کی لگ چکی ہیں۔ دھمکیاں ملنے پر طاہرہ آصف نے حکومت کو چار مرتبہ خطوط لکھے سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ اگر سیکورٹی فراہم ہوتی تو شاید یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ فاضل رکن طاہرہ آصف کی صحت کیلئے دعا کریں اور ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ سپیکر نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے میں مسلسل ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ میں ہوں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog