پاکستانی ٹیم کا کوئی بھروسہ نہیں”کہیں بھی، کبھی بھی، کچھ بھی کر سکتی ہے؛کرکٹ ماہرین

Published on August 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

6
کولمبو(یو این پی) پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ تو کر لیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی جس طرح شاہد آفریدی، انور علی اور عماد وسیم نے جارحانہ بلے بازی کر کے ٹیم کو فتح دلائی، پوری دنیا ہی حیران رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی بلے باز تو ریت کی دیوار ہی ثابت ہوئے اور میدان میں صرف ”حاضری“ دینے ہی آئے لیکن کپتان شاہد آفریدی نے جارحانہ اننگز کھیل کر جہاں جیت کی بنیاد رکھیں تو وہیں انور علی نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور شاندار فتح پاکستان کے نام لکھ دی۔کرکٹ ماہرین نے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان نے اس میچ میں فتح حاصل کی ہے اس سے ایک بار پھر دنیا کی یہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے کہ پاکستانی ٹیم ” کہیں بھی، کبھی بھی، کچھ بھی کر سکتی ہے“۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes