تھانہ سٹی ہارون آباد کے ایریا میں چوری اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا سراغ لگانے میں پولیس ناکام

Published on June 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

123
ہارون آباد(یواین پی)تھانہ سٹی ہارون آباد کے ایریا میں چوری اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا سراغ لگانے میں پولیس ناکام ہو گئی ،ایس ایچ او تھانہ سٹی اکرام شاہ کی کارکردگی کو تاجران نے ناقص قرار دے دیا۔چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے سلسلہ میں ایس ایچ او نے کوئی اقدام نہیں کیے ہیں چوری کی وارداتوں میں نقصان اٹھانے والے چند بااثر افراد کو ایس ایچ او نے ذاتی حیثیت میں خوش کر دیاہے ذرائع کا انکشاف ،تھانہ سٹی ہارون آباد کے ایس ایچ او اکرام شاہ کی تعیناتی کے دوران ہارون آباد میں ڈاکو اور چور وارداتوں کے چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں اور ان وارداتوں میں شہریوں اور تاجروں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اس پر شہریوں اور تاجروں نے چند دن پہلے علامتی دھرنا بھی دیا تھا اوران وارداتوں پر اپنا احتجاج دکھایا تھا چوری اور ڈکیتی کی یہ وارداتیں اس قدر زیادہ تھیں کہ چور اور ڈاکو ایک ایک رات میں واردتوں کے چھکے بھی لگانے میں کامیاب رہے ان وارداتوں میں شہریوں اور تاجروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا اس پر شہریوں اور تاجروں نے احتجاج بھی کیا اور ان وارداتوں کا سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ایس ایچ او تھانہ سٹی اکرام شاہ ان وارداتوں کا سراغ نہیں لگا سکے ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ایس ایچ او نے بعض بااثر افراد کو ذاتی طور پر خوش کردیا ہے تاکہ یہ بااثر لوگ واویلا نہ کر سکیں تاجروں محمد شبیر ،محمد اکرم ،طاہر حسین ،محمد عابد ،زاہد علی ،محمد آصف ،اسرار چوہدری و دیگر کا کہنا ہے کہ وارداتوں کا سراغ لگا کر ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ایس ایچ او کی ناقص کارکردگی کا فی الفو ر نوٹس لیا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme