تمام مکتبہ فکر کے لوگ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے متحد ہیں ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز

Published on July 10, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اوکاڑہ طارق عزیز سندھو ڈی ایس پی سٹی سرکل مہر محمد یوسف ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن محمد سیف کے ہمراہ مختلف مجالس جلوس اورمرکزی امام بارگاہ کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو چیک کیا اور اس موقع پر مناسب ہدایات جاری کی اوکاڑہ پولیس نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیےفول پروف سکورٹی انتظامات کیے ہیں ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ تمام مکتبہ فکر کے لوگ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے متحد ہیں ضلع میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ، عشرہ محرم الحرام 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes