عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے اعزاز میں سجاد خٹک کا عشائیہ

Published on June 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

0132345
جدہ (زکیر احمد بھٹی  ) عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے اعزاز میں سجاد خٹک اور ان کے ساتھیوں کے جانب سے اپنی رہائش گاہ پر تکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تها جس میں عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے صدر نوشیروان خٹک سینئر نائب صدر فخر عالم یوسفزئی . جوائنٹ سیکرٹری نواز یوسفزئی . پریس سیکرٹری فضل مومند ثقافت کے سیکرٹری مجاهد سیلاب. پریس سیکرٹری فضل مومند اور مجلس عاملہ کے چیرمین سربلند خان نے شرکت کی . سجاد خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی جدہ میں تنظیم سازی مکمل ہونے پر نئے کابینہ کے تمام اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پارٹی کے مشران نے ہماری دعوت قبول کیا اور یہاں تشریف لائیں اور انہوں نے پارٹی کے ساتھ ہر قسم تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی . اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے صدر نوشیروان خٹک نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان میں گزشتہ انتخابات میں پارٹی کی شکست ہوئی تھی لیکن سیاست میں جیت عوامی نیشنل پارٹی کی ہوئی ہے اس کی زندہ مثال موجوده حکومت کی ناکام سیاست ہے . عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے سینئر نائب صدر فخرے عالم یوسفزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ باچا خان اور ولی خان کے افکار و نظریات کو عام لوگوں تک پہنچا دیا جائے . مجاهد سیلاب نے باچا خان بابا کے خدمات کو سراہتے ہوئے اس کی زندگی پر غزل گائیکی کا حاضرین سے خوب داد حاصل کی . مجلس عاملہ کے چیرمین سربلند خان نے سجاد خان اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے همیں عزت و احترام سے نوازا . نواز یوسفزئی نے سراج الحق کو سراج نالحق پکارہ اور اپنے روایتی انداز میں اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سراج نالحق باچا خان کی برابری کر رہے ہیں سراج نالحق باچا خان کے پیروں کا دھول بھی نہیں ہے . عثمان گل خٹک نے تقریب کے فرائض سرانجام دیا اور عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور جدہ میں صحافی برادری کے نئے قائم شدہ جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان اور یو این این پاکستان نیوز ایجنسی کے تعاون پر فورم کا شکریہ ادا کیا . اور ان کے کام کو سراہا .

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes