میاں چنوں ، شہادت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ عشرہ محرم پرامن طور پر مکمل

Published on November 15, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 625)      No Comments

\"1\"
میاں چنوں(رضا جعفری سے)تحصیل میاں چنوں میں شہادت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ عشرہ محرم پرامن طور پر مکمل۔عاشورہ کے بعد بھی مجالس عزاکاسلسلہ جاری رہے گا۔-10محرم کو تحصیل میاں چنوں میں شبیہہ ذوالجناح کے -5ماتمی جلوس برآمد ہوئے ۔مرکزی بڑاماتمی جلوس امام بارگاہ قصر ابوطالب سے صبح-9بجے برآمد ہوا اوررات -8بجے کربلا پیر منوں شریف میں اختتام پزیر ہوا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح تحصیل میاں چنوں بھر میں بھی سانحہ کربلا میں شہادت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی یاد کے سلسلہ میں مجالس عزا و ماتمی جلوسوں کا یکم محرم سے شروع ہونے والاسلسلہ -10محرم تک پر امن رہا ۔۔آج -10محرم کو تحصیل میاں چنوں میں شبیہہ ذوالجناح کے -5ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔بالائی منزل القائم پلازہ اورمرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزا کے بعد بڑا ماتمی جلوس امام بارگاہ قصر ابوطالب سے صبح-9بجے برآمد ہواجو حسب سابق مغل بازار،تلمبہ روڈ سے ہوتا ہوا نشتر روڈ پر دوپہر-12بجے پہنچااس دوران ہاتھ کا ماتم ہوتا رہا۔مرکزی جامع مسجد کے سامنے بڑی مجلس عزا برپا ہوئی جس کے فوری بعد تقریباً ڈیڑھ بجے شبیہہ ذوالجناح کی برآمدگی کے ساتھ زنجیر زنی ہوئی اور جلوس دوبارہ روانہ ہواسرکلر روڈ،پیٹی بازار،مین بازارسے ہوتا ہوا چوک مسجد اہل حدیث پہنچااس دوران ہر چوک میں مجلس عزا اور زنجیر زنی ہوتی رہی۔چوک مسجداہل حدیث میں جلوس کی شرکا ء کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی۔جہاں حسب سابق چوک امام بارگاہ سے سبزی چوک تک ہزاروں زنجیر زنوں کے درمیان سے ذوالجناح کی دوڑ کا پر سحر منظر پیش کیا گیاجس کے ساتھ ہی -5ہزار سے زائد عزاداروں پر مشتمل پنجاب کے سب سے بڑے زنجیر زنی کے حلقہ میں زنجیر زنی ہوئی جس کے بعد جلوس دوبارہ روانہ ہوکر مغل بازار،چوک امام بارگاہ،علامہ اقبال رودڈ،مسلم لیگ چوک ،شامی روڈ سے ہوتا ہوا رات -8بجے کربلا پیر منوں شریف میں اختتام پزیر ہوا۔زنجیر زنی سے سینکڑوں عزادار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ -6خواتین بے ہوش ہوگئیں جنہیں طبی امداد دی گئی ۔جلوس کی نگرانی کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس،سول ڈیفنس اور ون ون ٹو ٹو کے جوان بھی موجود تھے ۔ عاشورہ کے بعد بھی مجالس عزاکاسلسلہ جاری رہے گا۔،بانو بازار میں القائم پلازہ کی بالائی منزل پر یکم محرم سے دس محرم کی طرح -13محرم تک ہر صبح -7بجے مجلس عزا و ماتم داری کا سلسلہ جاری رہے گااور مختلف مقامات پر مجالس عزا کا سلسلہ ماہ ربیع الاول تک جاری رہے گا۔-10محرم کومیاں چنوں ،تلمبہ،گلانوالہ،وجھیانوالہ،جنڈیالی بنگلہ سمیت تحصیل میاں چنوں میں شبیہہ ذوالجناح کے -5بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme