احتیاطی تدابیر اختارکرکے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ ممکن ہے ۔طبی ماہرین

Published on June 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

Hepa
اسلام آباد (یواین پی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہیپاٹائٹس جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔معروف معالج ڈاکٹر شیخ محمد نسیم نے یواین پی کو بتایا کہ ہیپاٹائٹس ایک مہلک مرض ہے جو کہ استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال سے لاحق ہو سکتا ہے ۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر انجکشن ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے لگوائیں اور ہر بار انجکشن لگواتے وقت نئی سرنج کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔اسی طرح خون لگوانے سے قبل کسی مستند لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں ،دانتوں کے علاج معالجہ کے دوران جراثیم سے پاک اوزاروں کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ،بال کٹواتے یا شیو بنواتے وقت ہمیشہ نئے بلیڈ کا استعمال کروائیں ،ناک اور کان چھدواتے وقت ہمیشہ نئی سوئی کا استعمال کرائیں ماہرین نے کہا کہ پرہیز علاج سے بہتر ہوتا ہے اس لیے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes