اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فیصلہ کن ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرؤنگا۔ کرس گیل

Published on June 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 589)      No Comments

11
برج ٹاؤن (یو این پی) ویسٹ انڈین ٹیم کے جراح مزاج اوپننگ بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ سیریز کے دوران اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور کیویز کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فیصلہ کن ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر نے کے لیے بے تاب ہے۔ کالی آندھی اور کیوی ٹیم کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ (کل) جمعرات سے برج ٹاؤن میں شروع ہو گا۔ کرس گیل نے اپنے بیان میں کہا پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم نے کیوی ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح حاصل کر کے سیریز میں جاندار کم بیک کیا ہے، امید ہے کھلاڑی آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ نیوزی لینڈ متوازن ٹیم ہے اور وہ سیریز جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرے گی اسلئے کھلاڑیوں کو بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور اب ہماری تمام تر توجہ آخری ٹیسٹ پر مرکوز ہے، کیوی ٹیم کو زیر کر کے سیریز اپنے نام کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے، مداح تعاون کریں مایوس نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题