گندھارا ہومیو پیتھک میڈیکل کالج واہ کینٹ میں سال چہارم کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Published on June 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 808)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( یو این پی )گندھارا ہومیو پیتھک میڈیکل کالج واہ کینٹ میں سال چہارم کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، سپر یڈنٹ امتحانی سنٹر گندھارا ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر قاضی طارق عبدالمجیدکی خصوصی شرکت، کالج انتظامیہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو خصوصی تحائف دیئے گئے،فرسٹ ائیر، سیکنڈ ائیر، اور تھرڈ ائیر کے طلبا و طالبات نے کالج کو الوداع کہنے والی سال چہارم کے طلباء و اطالبات کو خدا حافظ کہا اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، چئیرمین کالج ہذا ڈاکٹر جاوید عالم نے تقریب میں کالج کے نئے منتخب ہونے والے پرنسپل کا اعلان کیا ، ڈاکٹر نعمان جاوید کالج ہذا کے نئے پرنسپل منتخب ، کالج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کاوشیں کریں گے ،طلباء واطالبات ریگولر بنیادوں پر کلا س اٹینٹ کریں، سابق پرنسپل محمد بشیر قریشی کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، نئے پرنسپل ڈاکٹر نعمان جاوید کا تقریب سے خطاب، تقریب میں تقاریر ، کے علاوہ مختلف ایونٹس پیش کئے گئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین کالج ہذا ڈاکٹر جاوید عالم کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود طلباء و طالبات کو تھیوری اور پریکٹیکل کے لئے تمام تر سہولیات میسر ہیں، انکا کہنا تھا کہ عملی زندگی میں کالج ہذا سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات خدمت انسانیت کے عظیم مشن کی تکمیل کے لئے بے لوث اپنی خدمات سرانجام دیں ، ہماری ہر قسم کی معاونت انکے ساتھ ہوگی ۔امتحانی سنٹر کے سپرنڈنٹ ڈاکٹر قاضی طارق عبدالمجید کا کہنا تھا کہ ادارہ کے طلباء و طالبات اور انکاڈسپلن دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئے ،بلاشہ گندھارا کالج واحد ادارہ ہے جو ہومیو پیتھک کی ترویج و ترقی کے لئے سرگرم عمل ہے ، وہ ان طلباء و طالبات کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہیں جنہیں عملی زندگی میں دوران تشخیص کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو، تقریب سے ڈاکٹر ضیاء توحید، کے علاوہ کالج ہذا کے طلباء و طالبات نے بھی خطاب کیا،تقریب میں ڈاکٹر سید صابر علی، ڈاکٹر عبدالرحمان مغنی،بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes