منی چینجرز پر ڈالر فروخت کرنے والوں کا رش لگ گیا

Published on August 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستانی روپے کا استحکام ڈالر مافیا پر بھاری پڑ گیا۔ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے مستحکم ہونے لگا۔ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں بیس روپے کے اضافے نے ڈالر رکھنے والوں کو پریشان کر دیا۔ڈالر فروخت کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بات کا افسوس ہے کہ اگر چند روز قبل ڈالر فروخت کرتے ہیں تو زیادہ فائدہ ہوتا۔منی چینجرز پر ڈالر فروخت کرنے والوں کا رش لگ گیا ہے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی آئے گی۔منی چینجرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی سے سے ڈالر فروخت کرنے والوں میں اضافہ ہوا ہے۔عوام نے ڈالر کا بڑھتا ریٹ دیکھ کر ڈالر خریدنے جس سے مارکیٹ میں ڈالر کی قلت ہوئی اور پھر روپے کی قدر میں کمی ہوگئی۔آج نٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا۔ جمعہ کو ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔ روپے کی قدر میں اضافے کا یہ سلسلہ تقریباً 2 ہفتوں سے جاری ہے.فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دوپہر پونے 1 تک روپیہ 221. 90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا جو کہ گزشتہ روز بند ہونے والی قدر سے صفر اعشاریہ96 فیصد زیادہ ہے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ انٹربینک مارکیٹ میں رجحان میں تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ فروخت کرنے والے بہت لیکن خریدار چند ہی ہیں، انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی موجود ہے لیکن ڈیمانڈ نہیں ہے. ظفر پراچہ نے وضاحت کی کہ برآمد کنندگان نے پہلے اپنی ادائیگیاں جمع کرنا بند کر دی تھیں اب انہوں نے ڈالر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ درآمد کنندگان ڈالر خریدنے سے پہلے شرح مبادلہ کے مستحکم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes