چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دنیا وی تبدیلی سے آگاہی ضروری ہے ،راحیل شریف

Published on October 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

5
راولپنڈی(یو این پی)  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دنیا کے بدلتے حالات اور علاقائی تبدیلی سے آگاہ رہنا چاہئے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت اور پیشہ ورانہ معیار ضروری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے پی ایم اے میں تربیتی پروگرام دیکھے اور کیڈٹس کی تربیت سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا۔ اس دوران جنرل راحیل شریف نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت اور پیشہ ورانہ معیار ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹس کی علاقائی اورعالمی تازہ ترین صورتحال سیآگاہی ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes