مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے اہم کردار ادا کیارانا احمد عتیق

شیخوپورہ (یو این پی) مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دینے کے لیے تقریب کا اہتمام وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور اراکین صوبائی اسمبلی رانا طاہر اقبال پیر اشرف رسول اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی عمانیول اطہر جولیس ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ سمیت مسیحی رہنماؤں کی شرکت تقریب میں شرکاء نے ملکر کرسمس کیک کاٹا اور مسیحی برادری کے رہنماؤں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور کرسمس کی مبارکباد دی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری پاکستان کی اقلیت نہیں بلکہ دوسری بڑی اکثریت ہے جن کے دل تمام پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے جو کردار ادا کیا اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں مسیحی رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبہ بھر میں کرسمس کے موقعہ پر مسیحی برادری کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دی اس موقع پر ملکی ترقی سلامتی امن و امان بھائی چارے کی دعا کی گئی اور خصوصی طور پر وطن عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قربانیاں دینے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا_

Readers Comments (0)




تلاش کریں
تازہ ترین خبریں