پتوکی شہر ندی نالوں میں تبدیل جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی گلی بازاروں کی زینت بن گیا

پتوکی(یو این پی)پتوکی شہر ندی نالوں میں تبدیل جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی گلی بازاروں کی زینت بن گیا جو کہ میونسپل کمیٹی پتوکی کی نالائقی کام چوری کا منہ بولتا سبوت ہے اے سی پتوکی اور ڈی سی قصور کو علم ہونے کے باوجود خاموش کون کرے گا کس کو کہیں کہاں جائیں کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق:پتوکی شہرمیں گنداپانی اور کچرا کنڈی میں تبدیل حکومت سیاسی انتقامی کارروائیوں میں مصروف متعلقہ حکام اپنے دفتروں تک محدود جس وجہ سے صفائی ستھرائی کرنے والا عملہ فیلڈ سے غائب رہتا ہے میونسپل کمیٹی کے افسران اپنی عیاشیوں میں مصروف نظر آتے ہیں شہر کا سیوریج سسٹم بری طرح ناکام ہو کر رہ گیا ہے یا کر دیا گیا یہ میونسپل کمیٹی کے ملازم بہتر جانتے ہیں کیوں کہ عرصہ بیس سال سے یہی گٹر سسٹم چل رہا تھا کبھی پانی نہیں رکا کبھی اتنی گندگی نہیں ہوئی آخر دال میں کالا ہے یا دال ہی کالی ہے یہ تو انتظامیہ کو ہی بہتر پتہ ہے یہ جو شہرمیں گٹروں کا گندا پانی گلی بازاروں کی زینت بنا ہوا ہے یہ پانی پچھلے چھ ماہ سے بازاروں میں اور چونیاں روڈ پر کھڑا ہوا اس گندے پانی کی وجہ سے بچوں یا سکول جانا جنازہ لیکر گزرنا کا کسی مریض کو اس گندے کھڑے ہوۓ پانی سے لیکر گزرنا انتہائی مشکل ہے کوئی پوچھنے والا نہیں شہر کی عوامی و سماجی تنظیموں کے ساتھ تاجران نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہری پر سکون کی زندگی بسر کر سکے

Readers Comments (0)




تلاش کریں
تازہ ترین خبریں