امن و سلامتی،تعمیر وترقی اور تحفظ کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے رانامحمداسماعیل

Published on June 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

Rana
گگومنڈی(یواین پی )نے کہا ہے کہ ضرب عضب اپریشن ملک،قوم اور اسلام دشمن قوتوں اور جن لوگوں نے پاک فورس کے جوانوں ، علماء دین سمیت پچاس ہزار سے بھی زائد بے گناہ مسلمانوں ،مساجد،سکولوں،مدارس اوردرباروں کو شہیدکیا ہے،اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور ملکی میشعت کو ایک کھرب ڈالرسے بھی زیادہ نقصان پہنچانے والوں پر خدا کا عذاب بن جائے گی۔ملک واسلام دشمن قوتوں کے خلاف جنگ جیتنے اور ملک میں امن و سلامتی،تعمیر وترقی اور تحفظ کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں اوملک واسلام کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں پراور مشکل وقت میں ساتھ دینے والے محب وطن قبائیلیوں پر بھی پوری قوم کو ناز ہے اور پوری قوم کا حق بھی بنتا ہے کہ امن کیلئے ہجرت کرکے آنے والے قبائیلیوں کو قسم کی سہولتیں فراہم کرنے کا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو مزید آسان بنانے کیلئے دیگرجماعتیں نئے محاذ نا کھولیں عسکری ونگ رکھنے والی تمام جماعتوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے کراچی سمیت پورے ملک کو اسلحہ سے پاک کیا جائے اور موجودہ حالات جلسے جلوس ،ٹرین مارچ،احتجاج یا سڑکوں پر آنے کے نہیں ہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف مضبوط چٹان بنئے کے ہیں اور حکومت افغانیوں سمیت تمام غیر ملکی مہمانوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme