Latest News
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا99واں یوم پیدائش 18جولائی کو منایا جائے گا کدوشریف غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی چہرے کی خو بصورتی کیسے پائیں پیٹ میں گیس کی وجو ہا ت اور ان کا علا ج چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ تجارتی جنگوں میں کسی کی فتح نہیں ہوتی، چینی وزیر اعظم ایران امریکا ٹیکنیکل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے، پاکستان بھی شریک ہوگا، دفتر خارجہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت کتاب “شی جن پھنگ کی پارٹی بلڈنگ سے متعلق منتخب تحریریں ” کی جلد اول اور جلد دوم کی اشاعت جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چیمپیئنز ٹرافی؛ قومی اسکواڈ پر ایک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر کو تحفظات

انہوں نے نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش بھی ظاہر کی ہے
کراچی(یوا ین پی)سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی نہیں ہونی چاہیے جس میں محض چند مخصوص کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے بلکہ ان کرکٹرز کو بھی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے جو اپنی کارکردگی سے سلیکشن کے مستحق ہیں۔انہوں نے سلیکشن میں عدم تسلسل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو ان کی حالیہ کارکردگی کے باوجود چنا گیا حالانکہ وہ تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں اچھا کھیل پیش کرے گی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بہتر نتائج کے لیے منصفانہ اور سوچ سمجھ کر کیے گئے انتخاب کی ضرورت ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم کے انتخاب میں درست فیصلے کرنا لازمی ہے تاکہ بہترین ممکنہ کمبی نیشن تشکیل دیا جا سکے، جو پاکستان کو چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی دلانے میں مدد دے۔

0 Comments

Please solve this simple math problem to verify you are human.

Post Column