ماریا شیرا پوا میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں داخل

Published on June 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,007)      No Comments

07
لندن (یو این پی)روس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ماریا شیرا پوا، رومانیہ کی سیموناہالیپ، جرمنی کی انجلی کیوکربر، پولینڈ کی اگنسیکا راڈوانسکااور جمہوریہ چیک کی پیڑا کویٹوا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکی ٹینس اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور چین کی سیکنڈ سیڈڈ تیسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں روسی کوئین ماریا شیرا پوا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی علیسن ریسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے سوئس کھلاڑی بلاینڈ ینکک کو 6-4 اور 6-1 سے شکست دی۔ ایک اور اہم میچ میں فرانس کی علیز کارنٹ نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی سرینا ولیمز نے 1-6، 6-3 اور 6-4 سے جبکہ جمہوریہ چیک کی باربورا نے ہلاکوا نے چین کی لی نا کو 7-6 (7-5)، اور 7-6(7-5) سے ہرا میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ تیسرے راؤنڈ کے سلسلے میں کھیلے گئے دیگرمیچوں میں انجلی کیوکربر، اگنیسکا راڈوانسکا، پیٹرا کویٹوا، اکاتریناماکاروا اور لوئس سفاروا نے کامیابیاں حاصل کر کے میگا ایونٹ کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes