دپیکا پڈوکون نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے جلد فرانس جائیں گی

Published on July 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 822)      No Comments

07ممبئی (یو این پی) بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نئی فلم ’’تماشا‘‘ کی شوٹنگ کیلئے جلد فرانس جائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس روانگی سے قبل مختلف اشتہارات اور فلموں کی شوٹنگ مکمل کرانے کیلئے وہ ان دنوں روزانہ 14 سے 15 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں دپیکا نے بتایا کہ وہ اس وقت نہ صرف اپنی فلموں ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ اور ’’فائنڈنگ فینی‘‘ کے نامکمل سین مکمل کروا رہی ہیں بلکہ 16، 17 اشتہارات کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا تمام کام معاہدوں کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کروانا چاہتی ہیں۔ دپیکا امتیاز علی کی فلم ’’تماشا‘‘ میں رنبیر کپور کے مدمقابل کام کرینگی۔ وہ اس فلم کی شوٹنگ کے سلسلہ میں طویل عرصہ تک جنوبی فرانس میں قیام کرینگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme