سولہ دسمبر 1971ء سقوط ڈھاکہ! ملک بھر میں یوم سقوط مشرقی پاکستان آج منایا جائیگا

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

سقوط ڈھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ تھی جس کے نتیجے میں بنگلا دیش دنیا کے نقشے پر ابھرا
اسلام آباد(یواین پی) 16 دسمبر 1971ء سقوط ڈھاکہ! ملک بھر میں یوم سقوط مشرقی پاکستان 16دسمبرجمعہ کو منایا جائے گا اس سانحہ کے حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سانحہ مشرقی پاکستا ن کے ملک پر مرتب ہونے والے اثرات پر تفصیلی گفتگو پیش کریں گے اس روز قومی اخبارات میں سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع ہونگے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔سانحہ مشرقی پاکستان 16دسمبر 1971ء کو پیش آیا جسے سقوط ڈھاکہ بھی کہا جاتا ہے۔سقوط ڈھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ تھی جس کے نتیجے میں بنگلا دیش دنیا کے نقشے پر ابھرا۔بھارتی سازشوں کے نتیجے میں 26مارچ 1971ء کو جنگ کا آغاز ہوا اور 16دسمبر 1971ء کو مشرقی پاکستان علیحدہ ہو گیا جس کی وجہ سے پاکستان آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ایک بڑی ریاست سے محروم ہو گیا۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب جاننے کیلئے حمود الرحمن کمیشن بھی بنایا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes