غزہ کا معاملہ تنازع نہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کا قتل عام ہے

Published on May 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

اسرائیلی بربریت میں اب تک 140 فلسطینی شہیداور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازع نہیں بلکہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کا قتل عام ہے۔وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ غزہ کا معاملہ تنازعہ نہیں قابض افواج کی جانب سے قتل عام ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی ریاستی دہشتگردی سے فلسطینیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا چیپٹر7 یاد رکھا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں پر جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 140 فلسطینی شہید اور 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے میں 160 جہاز، ٹینک اور آرٹلری حصہ لے رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، غزہ کا شمالی علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ جنوبی شہر خان یونس پر بھی حملہ کیا گیااسرائیلی فوج مہاجر کیمپوں پر بھی گولے برسا رہی ہے، مہاجر کیمپ پر ہونے والے حملے میں بچے اور خواتین شہید ہوگئیں، یہ 2014 کے بعد اسرائیلی کی طرف سے کئے گئے شدید ترین حملے ہیں۔مغربی کنارے میں ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے، ربڑ کی گولیاں اور براہ راست فائرنگ کی۔غزہ کے محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، عالمی برادری فوری طور پر اسرائیلی حملے رکوائے۔ اقوام متحدہ کے مطابق خطرناک صورتحال کے باعث دس ہزار سے زائد فلسطینی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy