غیر سنجیدہ سیاستدانوں کی وجہ سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے سردار ذوالفقار علی

Published on July 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

mmmm
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) غیر سنجیدہ سیاستدانوں کی وجہ سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔ نواز شریف جو عوامی مینڈیٹ لیکر آئے ہیں اس کا تقاضا ہے کہ حکومت کو کام کرنے کا موقع دینا چاہیے ۔ ملک کو ترقی خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے نواز شریف حکومت اچھے اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ اس لئے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانا عوام سے دشمنی کے مترادف ہو گا۔ عمران خان اور طاہر القادری بے وقت کی راگنی سے عوام کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ بلکہ اس کے برعکس وہ عوام میں اپنی رہی ‘سہی سیاسی قوت بھی ختم کر لینگے ۔ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن سردار ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا گر وہ جمہوریت کو چلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں تو حکومت کیساتھ مل کر ملک مشکلات سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک پرامن اور صاف ستھرا معاشرہ قائم ہو سکے ۔ ملک کو ترقی خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے نواز شریف حکومت اچھے اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاست چمکانے کی بجائے جوڈیشنل انکوائری کا انتظار کیاجائے تا کہ دوھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ ملک نازک دور سے گزررہاہے۔طاہرالقادری کارکنوں کوقیام امن کے لئے صبروتحمل کادرس دیں۔ملک کسی بھی قسم کے عدم استحکام اور اندرونی خلفشار کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes