جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم وینا اور اسد میں صلح کروانے کیلئے سرگرم

Published on March 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,356)      No Comments


عدالتی خلع شرعی حساب سے قابل قبول نہیں، اسد اوروینا کوکافی سمجھایاہے، امیدہے صلح ہوجائیگی،مفتی نعیم
کراچی(یوا ین پی)جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا ہے کہ وہ اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان صلح کروانے میں کردار ادا کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں مہتمم جامعہ بنوریہ مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ عدالتی خلع شرعی حساب سے قابل قبول نہیں، اسدخٹک اورویناملک کوکافی سمجھایاہے، امیدہے صلح ہوجائیگی۔مفتی نعیم نے کہا کہ کچھ چیزوں پر اسد خٹک نے زیادتی کی، جمعرات کودونوں فریقین کو بلایا ہے، شادیاں ہوجاتی ہیں،اولاد کو نقصان ہوتاہے،دونوں اولاد کی خاطر ایک ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ عمرے پرجارہا ہوں،دونوں کیلئے دعا کروں گا،اس معاملے پر میڈیا بھی مثبت کرداراداکرے، دونوں راضی ہوگئے تو والدین بھی راضی ہوجائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes