ملکی سلامتی کے امور پر ہماری جماعت حکومت اور فوج کی بھر پور حمایت کرتی ہے، محمد اعجاز الحق

Published on July 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

12345
اسلام آباد(یو این پی)مسلم لیگ (ضیاء ) کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والی خصوصی ملاقات کے حوالہ سے اپنے حلقہ انتخاب ہارون آباد کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور تقریبا45منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں ملکی سیاسی امور کے علاوہ حلقہ این اے 191ہارون آبادفورٹ عباس کو درپیش مسائل بھی زیر غور لائے گئے ۔اعجا زالحق نے کہا کہ ملکی سلامتی کے امور پر ہماری جماعت حکومت اور فوج کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور وطن عزیزکے استحکام کے ہر مثبت اقدام پر ان کے شانہ بشانہ رہیں گے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو تجویز پیش کی ہے کہ اس حوالہ سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اور ان امور پر قومی اتفاق رائے کے تحت ان معاملات کو دیکھا جائے ہم ملکی استحکام کی سیاست کرتے ہیں اور کسی بھی عدم استحکام کی سیاسی کوشش کو مسترد کرتے ہیں حلقہ کے مسائل کے حوالہ سے ہم نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو تمام تر صورتحال بیان کی ہے حلقہ میں بعض مقامات پر سیم وتھور نے زراعت برباد کر دی ہے تو بعض مقامات پرپانی کی شدید کمی ہے بنیادی طور پر حلقہ این اے 191کی زراعت کو بالخصوص اور حلقہ کے دیگر مسائل کو بالعموم حل کرنے کے حوالہ سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس سے حلقہ کے عوام کو درپیش امور کے سلسلہ میں خصوصی ریلیف کی امید ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme