مطالبات کی منظوری کیلئے جاری نرسوں کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل

Published on July 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

کراچی:(یواین پی) کراچی پریس کلب پر مطالبات کی منظوری کیلئے جاری نرسوں کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے،نرسز کا موقف ہے کہ جب تک سندھ حکومت انہیں انکا حق نہیں دے گی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق تنخواہوں اور مراعات میں دیگر صوبوں کی برابری کا مطالبہ کرنے والے سرکاری اسپتالوں کی نرسز کا احتجاج کمیٹی قائم ہونے کے باوجود بھی جاری ہے۔نرسز ایکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا،احتجاج بھی ختم نہیں ہوگادوسری جانب نرسنگ اسٹاف کے احتجاج کے باعث اسپتالوں میں حساس شعبہ جات میں کام کے بائیکاٹ کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو حکومت سندھ نے نرسز کے مطالبات کی منظوری کے لئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، جو سات روز میں تجویز سندھ حکومت کو پیش کرے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes