امریکی صدر اوباما کا خادم الحرمین الشریفین کو ٹیلی فون

Published on July 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

obama
ریاض (یو این پی)امریکی صدر براک اوباما نے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ہر قسم کے مسائل کا ملکر سامنا کرنے پر اتفاق کیا ۔بات چیت میں دونوں جانب سے خطے میں قیام امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا۔اس دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes