امیدواروں اور ووٹرز کو تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے، چودھری شجاعت

Published on July 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

لاہور: (یواین پی) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امیدواروں اور ووٹروں کو تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے، عوام جماعتی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کے عملی علمبرداروں کو ووٹ دیں۔مسلم لیگ قاف کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نگران حکومت انتخاب دشمن عناصر کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے ایسے فوری اور موثر اقدامات کرے کہ انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خدشات درست ثابت ہوئے، نگران حکومت پرامن الیکشن کیلئے دہشت گردی کو روکے۔ انتخابی مہم کے حالیہ چند روز میں پاکستان دشمنوں نے دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عظیم محب وطن سراج رئیسانی اور پشاور میں ہارون بلور سمیت 200 افراد کو جس طرح شہید کیا گیا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔چودھری شجاعت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام صرف الیکشن کی مانیٹرنگ اور نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا نہیں بلکہ انتخابی مہم اور پولنگ کیلئے پرامن ماحول فراہم کرنا بھی اس کا فرض ہے۔ یورپی یونین کے انتخابی مبصرین کے مشاہدات سے ہمیں نہ صرف آگاہی ہونی چاہیے بلکہ ان کو اہمیت بھی دینی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes