پاکستانی آم یورپ بھجوانے پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

Published on July 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

03لاہور ۔۔۔ پاکستانی آموں کو یورپ بھجوانے پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی کمپنی ہر سال یورپ کی منڈیوں میں ڈیڑھ لاکھ ٹن آم بھجواتی ہے لیکن رواں برس وفاقی ادراہ نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ریسرچ کرکے معمولی اعتراض اٹھایا جسے ختم کرنے کے باوجود ان کے آموں کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ آموں کی ایکسپورٹ پرعائد پابندی کا نوٹفکیشن کالعدم قراردیاجائے عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے گیارہ جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes