سندھ ہائی کورٹ‘ پرائیویٹ اسکولز کی طرف سے فیسوں میں اضافہ غیر قانونی قرار

Published on October 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

index
اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے حق میں دی گئیں درخواستیں عدالت نے مسترد کردیں
کراچی (یوا ین پی)سندھ ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولز کی طرف سے فیسوں میں 5 فی صد سے زیادہ اضافے کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرائیویٹ اسکولز کی طرف سے فیسوں میں 5 فی صد سے زائد اضافے کے خلاف والدین کی درخواستوں کی سماعت کی اور فیسوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔ اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے حق میں دی گئیں درخواستیں عدالت نے مسترد کر دیں ۔ مالکان نے اپنی درخواستوں میں موقف اختیار کیا تھا کہ فیسوں میں اضافہ قانون کے مطابق کیا گیا ۔ فیسوں میں اضافے کا اقدام قانون کے مطابق ہے اور یہ ان کا حق ہے۔ عدالت نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ پرائیویٹ اسکولزکے لیے نافذ قواعد پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题