پاکستان کی جمہوری تاریخ میں 5جولائی کا دن سیاہ دن ہے۔ آصف علی زرداری

Published on July 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 743)      No Comments

07اسلام آباد ۔۔۔ سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں 5جولائی کا دن سیاہ دن ہے۔ جب ایک آمر نے اس وقت کے منتخب جمہوری وزیراعظم کی حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوری اداروں کو تاراج کر دیا۔ انہوں نے جمعہ کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملکی آئین کی خلاف ورزی اور پامالی کرتے ہوئے سابق آمر ضیاء الحق نے 5جولائی 1977ء کو عوامی منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کر کے انہیں پھانسی دے دی۔ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیشہ آمریت کی نفی کرتے ہوئے جمہوریت کو فروغ دیا جب بھی غیر جمہوری قوتوں نے جمہوریت کو دبانے کی کوشش کی۔ عوام نے ان کو منہ توڑ جواب دیا اور جمہوریت کی آبیاری کی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں اور عوام کے حقوق اور آزادی کو غصب کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جانی چاہئیں۔ آصف علی زرداری نے شہداء جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کے استحکام کیلئے ایک نئے عزم کا ایحادہ کرنا چاہیے تا کہ ملک جمہوری نظام کے تحت ترقی اور خوشحالی حاصل کر سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题