سٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینک عید الفطر پر 5روز بند رہیں گے، تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

Published on July 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 874)      No Comments
2
فیصل آباد (یو این پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان ، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان سمیت تمام کمرشل وشیڈولڈ بینک عید الفطر پر5روز بند رہیں گے جبکہ مذکورہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آبا کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر17 جولائی بروزجمعہ سے 21 جولائی بروز منگل تک 5تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث بینک بھی بند رہیں گے۔ دریں اثناء سٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں پر واضح کیاگیاہے کہ وہ مذکورہ پانچوں تعطیلات کے دوران بینکوں کے کھاتہ داران کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے اپنی تمام اے ٹی ایم مشینوں کو نہ صرف مکمل طور پر فنکشنل رکھیں بلکہ ان میں کرنسی کاوافرسٹاک بھی رکھاجائے تاکہ عید الفطر کی پانچ تعطیلات کے دوران عوام الناس کو اپنی رقوم کے حصول میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题