جرائم پیشہ عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے،ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد امجد جاوید سلیمی

Published on July 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 572)      No Comments

B2B3
بورے والا(یو این پی)ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے مستعد اور چوکس رہے جرائم پیشہ عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار بورے واکا کے اچانک دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرصادق علی ڈوگر،ایس پی کرائم رینج ملتان عادل،ڈی ایس پی بورے والا ذوالفقار احمد اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس بھی موجود تھے ریجنل پولیس آفیسر محمد امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ جرائم کے نت نئے اور جدید طریقہ کار کی روک تھام کے لیے پولیس افسران روایتی طریقہ تفتیش کی بجائے جدید انداز تفتیش اپنائیں سنگین نوعیت کے جرائم کا سراغ لگانے کے لیے وہاڑی پولیس نے اب تک جو پیش رفت کی ہے اس کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں اور کئی اندھے جرائم کو بے نقاب کر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے اور جرائم پیشہ افراد میں قانون کا خوف پیدا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ سے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا بہتر ہوئی ہے انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ وہ جرائم پیشہ افرادکی مسلسل نگرانی کریں اورکسی قسم کے جرم کے ارتکاب سے قبل ہی ان کے خلاف انسدادی کارروائی کو یقینی بنائیں انہوں نے تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کی حدود میں ہونے والی بینک ڈکیتی کا جلد سراغ لگا نے پر ایس ایچ او انسپکٹر شاہد لطیف کی کارکردگی کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog