اگر سارا دن آپ کو بھوک لگتی رہتی ہے تو کھانے میں یہ ایک چیز ڈالنا فوری بند کردیں، مسئلہ حل ہوجائے گا

Published on May 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

 نیویارک(یواین پی) اگر بہت زیادہ کھانا کھانے کے بعد بھی بھوکا محسوس کرتے ہیں تو اس کی وجہ آپ کے کھانے میں زیادہ نمک ہے۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے کھانے میں زیادہ نمک کھاتے ہیں انہیں جلد بھوک لگ جاتی ہے اور وہ زیادہ کھانا کھانے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔جرنل آف کلینیکل انویسٹی گیشن میں شائع ہونے والی دو تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ سوڈیم کھانے سے انسان کو جہاں زیادہ بھوک لگتی ہے وہیں ان کی پیاس بھی کم ہوجاتی ہے۔یہ پہلی بار ہے جب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوڈیم کا لیول بڑھنے سے پیاس کی شدت میں کمی ہوتی ہے ورنہ ہمیشہ ہی سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ نمک کھانے سے پیاس زیادہ لگتی ہے۔پہلی تحقیق میں جرمن اور امریکی سائنسدانوں نے 10روسی خلابازوﺅں کا دو سال تک مشاہدہ کیا۔ یہ خلاباز2009سے2011تک خلامیں جانے کی مشقیں کرتے تھے اور ان کو میسر ماحول تحقیق کے لئے انتہائی سازگار تھا۔ان خلابازوﺅں کو سوڈیم کی روزکی مقدار آدھی کردی گئی اور12گرام سے کم کرتے ہوئے انہیں6گرام نمک دیا گیا۔اس کے بعد یہ بات مشاہدے میں آئی کہ ان لوگوں کو نہ صرف کم پیاس لگنے لگی بلکہ ان کے کھانے کی طلب بھی آدھی رہ گئی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے پانی بھی کم پیا جو شائد اس بات کی علامت ہے کہ ان لوگوں کے جسم میں پانی کی مقدار بڑھ گئی اور سوڈیم نہ ہونے کی وجہ سے جسم سے مادے کم خارج ہوتے ہیں اور ہمیں پیاس بھی کم لگتی ہے۔تحقیق کار پروفیس جینز ٹایئٹز کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں سوڈیم موجود ہوتو گردے اسے پیشاب کے ذریعے خارج کرنے کی کوشش کرتے ہیں اوریوں ہمیں پیاس لگتی ہے۔کم سوڈیم کی وجہ سے جسم سے پانی کم نکلے گا اور پیاس بھی نہیں لگے گی۔دوسری تحقیق میں چوہوں پر کئے گئے تجربوں میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ سوڈیم کھانے سے ان کی بھوک میں کمی آئی اور ساتھ ہی انہیں پیاس بھی کم لگی۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پھر اپنے کھانوں میں نمک کی مقدار کم کردیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy