رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی سٹورز پر خریداروں کا رش بڑھ گیا

Published on July 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 646)      No Comments

22
اسلام آباد (یو این پی) جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی سٹورز پر خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، حکومت کی طرف سے رمضان پیکج کے تحت مختلف اشیائے ضروریہ پر دو ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جس کی وجہ سے مختلف اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلٹی سٹورز پر ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔ عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 25 روپے فی کلو، چائے 88 روپے فی کلو،20 کلو آٹے کا تھیلا 120 روپے کم قیمت پر دستیاب ہے۔ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر 1500 اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے جس سے کم آمدنی والے لوگ مستفید ہو رہے ہیں، سستی اور معیاری اشیاء ملنے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر خریداروں کا بہت زیادہ رش ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes