پاکستان آ کر اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بلاگر نے لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کر لی

Published on March 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments


لاہور (یواین پی) پاکستان آ کر اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بلاگر نے لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے والی کینیڈین بلاگر روزی گیبریل نے اپنے پاکستانی مداحوں کو زبردست سرپرائز دیا ہے۔روزی گیبریل نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لینے کا اعلان کیا۔انہوں نے لاہور سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست عدیل امیر سے شادی کی ہے۔ ان کی جانب سے شوہر کے ہمراہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ روزی گیبریل کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا کہ میں پاکستان آﺅں گی اور یہاں کے لوگوں اور کسی خاس کے پیار میں مبتلا ہو جاﺅں گی۔میں ساری زندگی اپنے اس سب سے بہترین دوست اور ساتھی کی تلاش میں مگن رہی۔تاہم پاکستان آنے سے قبل میں نے اپنے جیون ساتھی کی تلاش کی خواہش ترک کر دی تھی۔ میں نے فیصلہ کر لیا تھا میرے لیے میری ذات اور میرا خدا ہی کافی ہیں۔ لیکن عجیب بات ہے کہ جیسے ہی میں نے اپنی اس خواش کو ترک کیا، مجھے ناصرف میرا سب سے بہترین دوست، بلکہ میرا جیون ساتھی بھی مل گیا۔ اپنے پیغام کے آخر میں روزی گیبریل نے عدیل کیلئے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے بہترین دوست، میرے ساتھی، میرا دل، میری محبت اور میرے جیون ساتھی ہیں۔ واضح رہے کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی روزی گیبریل پاکستان میں قیام کے دوران دین اسلام سے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئی تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes