رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو حرمین الشریفین میں پندرہ لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

Published on July 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 835)      No Comments

1ریاض (یو این پی) رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو حرمین الشریفین میں پندرہ لاکھ سے زائد زائرین نے عبادت کی۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسجدالحرام میں 10لاکھ جبکہ مسجد نبویﷺ میں 5لاکھ سے زائد فرزندان اسلام نے حاضری دی اورعبادت کی۔مسجدالحرام میں خطبہ دیتے ہوئے شیخ عبدالرحمان السدیس نے فرقہ واریت کو ایک لعنت قرار دیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کو فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اقدامات کرناہونگے۔انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت سے مسلمانوں کے مابین اتفاق واتحاد کی فضاء کو نقصان پہنچ رہاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes