لاہور اور اوکاڑہ میں ضمنی انتخابات،پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے گئے

Published on September 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 695)      No Comments

images
اسلام آباد (یو این پی)قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 122لاہور اور این اے 144اوکاڑہ اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی147لاہور میں گیارہ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے ہیں اور وہ کسی بھی بے قاعدگی پر فوری سماعت کے تحت کارروائی کر سکیں گے ٗپریذائیڈنگ افسران کو دس سے بارہ اکتوبر تک یہ اختیارات حاصل ہونگے تاکہ ضمنی انتخابات سے قبل اور بعد میں کسی بھی باقاعدگی کو روکا جاسکے ۔الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1976کی شق 86اے کے تحت یہ اختیارات پریذائیڈنگ افسران کو دیئے ہیں اور وہ عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات 80ٗ 82اے ٗ 83ٗ 84ٗ 85ٗ86اور 87کے تحت ہونے والے جرائم پر کارروائی کر سکیں گے اور وہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 190کی ذیلی دفعہ اے کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرینگے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题