سویڈش گالفر ہینرک بیٹے کی پیدائش کے باعث بی ایم ڈبلیو ماسٹرز سے دستبردار

Published on October 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments
55شنگھائی ۔۔۔سویڈن کے شہرہ آفاق گالفر ہینرک سٹینسن بیٹے کی پیدائش کے باعث بی ایم ڈبلیو ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ ٹورنامنٹ آج جمعرات سے شنگھائی، چین میں شروع ہو گا۔ وہ میگا ایونٹ سے باہر ہونے والے دوسرے نامی گرامی گالفر ہیں، اس سے قبل عالمی نمبر ایک رورے میکلوروئے بھی ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔ آرگنائزرز کے مطابق ہینرک کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے، یہ ہمارے لئے بری خبر ہے کیونکہ اس سے قبل رورے بھی ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes