وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات

Published on February 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کےدرمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور او رخطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز چینی صدر کے ظہرانے میں شرکت کی، اس سے قبل عمران خان نے چینی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، کشمیری عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے فوری اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے لیے پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes