ٹریفک قوانین پر عمل درآمد مہذب قوموں کا شیوہ ہے شاہد نذیر

Published on December 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

9-12-2014 DSP Traffic
وہا ڑی (یواین پی)ڈی ایس پی ٹریفک وہاڑی راجہ شاہد نذیر نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد مہذب قوموں کا شیوہ ہے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے حادثات کی شرح کو کم اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکتا ہے یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں شامل امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری ، ون ویلنگ اور کم عمر بچوں کا گاڑی چلانا خلاف قانون اور خطرناک عمل ہے اور شہری ان عوامل پر ہرگز غور نہیں کرتے اور نتیجہ سنگین اور جان لیوا حادثات کی صورت میں نکلتا ہے راجہ شاہد نذیر نے کہا کہ گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے قبل اس کے بریک، لائٹس اور مکینیکل سسٹم کو جانچ لینا چاہیے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل سڑک پر نہ لائیں اوورٹیک کرتے ہوئے انڈیکیٹر کا استعمال کریں دھند کی صورت میں پیلی لائیٹ(فوگ لائیٹ) کا استعمال کریں اور دھند میں تیز رفتاری سے بھی گریز کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme