عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس اگست تک موخر

Published on July 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

06
بغداد (یو این پی) عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس اگست تک موخر کردیا گیا۔ عراقی پارلیمنٹ ابھی تک سیاسی طاقت میں شراکت کے معاملے کا فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔ عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے گزشتہ ماہ مغربی رہنماؤں کو جولائی تک نئی حکومت کی تشکیل کی یقین دہانی کرائی تھی۔ لیکن گزشتہ روز پارلیمنٹ نے اپنا اجلاس 12 اگست تک موخر کردیا۔ اپریل کے انتخابات میں مالکی کا شیعہ سیاسی بلاک زیادہ نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت نہیں حاصل کرسکا ۔ اس پر متعدد قانون سازوں نے ملک کی اکثریتی سنی آبادی کو مناسب سیاسی اہمیت نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes