ذخیرہ اندوز اور گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، صوبائی وزیرملک محمد اقبال چنڑ

Published on July 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

Ve
وہاڑی(یو این پی)صوبائی وزیر کواپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوز اور گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ضلعی انتظامیہ ایسے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے ان کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں اور انہیں بھاری جرمانے کریں یہ بات انہوں نے میلسی ، وہاڑی اور بوریوالا کے رمضان بازاروں کا ایک صارف کی حثیت سے اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ عام صارف کی طرح اشیاء کی قیمتیں معلوم کیں انتظامیہ کے افسران صوبائی وزیر کے دورے سے لاعلم تھے بعد ازاں وہ وزیر کی آمد کی اطلاع ملتے ہی رمضان بازار پہنچے تو صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ نے کہا کہ رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ان میں کسی دکاندار کو نہ توغیر معیاری پھل،سبزی ،دالیں چاول فروخت کرنے کی اجازت ہوگی نہ ہی انہیں مرضی کی قیمتیں وصول کرنے دینگے انہوں نے انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عام مارکیٹ میں بھی پرائس چیکنگ کو معمول بنائیں اور مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کے اقدامات کریں صوبائی وزیر نے رمضان بازاروں میں موجود صارفین سے ان بازاروں کی افادیت بارے معلوم کیا تو صارفین نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ عام مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں میں موجود تمام اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت نمایاں فرق کے ساتھ وافر دستیاب ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes