جولی ایل ایل بی۔۔ کے سیکوئل پرکام کا آغاز جلد ہوگا۔ارشد وارثی

Published on July 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 563)      No Comments
10
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ لوگ ان کی فلم ’’جولی ایل ایل بی‘‘ کے سیکوئل کا اتنی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں انہیں اب اندازہ ہوا ہے۔ اداکار ارشد وارثی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی فلم ’’جولی ایل ایل بی‘‘ جسے مداحوں میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی اداکار کایواین پی سے کہنا ہے کہ لوگ ان کی فلم ’’جولی ایل ایل بی‘‘ کے سیکوئل کے اتنے شدت سے منتظر ہیں انہیں اس بات کا اب اندازہ ہوا ہے وہ حال میں چندی گڑھ سے ممبئی ہوائی پرواز کے ذریعے جا رہے تھے کہ ایئر پورٹ پر مداحوں کے بڑے ہجوم نے انہیں گھیر لیا اور ان سے ’’جولی ایل ایل بی‘‘ کے سیکوئل کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’جولی ایل ایل بی‘‘ کے سیکوئل پر جلد ہی کام کا آغاز ہو جائیگا۔ اداکار ان دنوں لزکانڈا اور چندی گڑھ میں فلم ’’گڈو رنگیلا‘‘ کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو جلد ہی مکمل کر لی جائیں گی۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog