جس کی زندگی میں مولا علی ، مولاحسین ؓ نہیں اس کی زندگی ادھوری ہے روز بٹ

Published on September 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

محرم الحرام میں اخو ت اور بھا ئی چارے کے دامن کوکسی صور ت نہ چھوڑا جائے اداکارہ کی گفتگو
لاہور(یواین پی) جس کی زندگی میں مولا علی ، مولاحسین ؓ نہیں اور جس نے پنجتن پاک سے محبت نہیں کی اس کی زندگی ادھوری ہے ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ روز بٹ نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ یزید ملعون نے اقتدار پر قبضہ مستحکم کرنے کیلئے اہل بیت اطہار پر ظلم کے پہاڑ توڑے اور تاریخ انسانی کا بدترین گناہ اور جرم کیا، حضرت امام حسینؓ حق تھے اور یہ حق قیامت تک کے لیے باوقار اور سربلند رہے گا سیدنا امام حسینؓ نے ظالم یزیدی نظام کو چیلنج کیا اور یزید کے باطل اقتدار اور فسق و فجور پر مبنی نظام حکومت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیااور تاریخ عالم کی بے مثال قربانی دے کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حق اور باطل، سچ اور جھوٹ کے درمیان لکیر کھینچ دی۔محرم الحرام میں اخو ت اور بھا ئی چارے کے دامن کوکسی صور ت نہ چھوڑا جائے آ ل ر سو ل کی ماہ محرم میں دین کی بقا کیلئے دی جانے والی قر بانی رہتی دنیا میں یاد رکھی جائے گی محرم الحرام مسلمانو ں کو عظیم قر بانیو ں کی یاد دلاتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes